بنگلہ دیش کی ترقی کا ایک راز


 جی ہاں اپ نے تصویر ملاحظہ کی ہوگی یہ تصویر بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد صاحبہ کی ہے جو کہ اس وقت بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے ۔

مجھے اس بات کا پتہ نہیں لیکن اپ کو یہ بتاؤں کہ بنگلہ دیش ہمیں لات مار کر ازاد ہوا نہ ان کے پاس کوئی ایٹم بم ہے نہ ان کے پاس اعلی سطح کی کوئی انٹیلیجنس ایجنسی ہے نہ ان کے پاس دنیا کا نمبر ون فوج ہے اور نہ ہی ان کی فوجی سربراہ اپنی معیاد سروس بڑھاتے ہیں نہ ان کے پاس کوئی ہینڈسم وزیراعظم ہے اور نہ ہی ان کی وزیراعظم اپنی منصوبوں کا احسان قوم پر جتاتے ہیں نہ ہی یہ امریکہ کی خوشامد کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی جہادی تنظیمیں ہیں لیکن یہ پھر بھی ترقی کر رہے ہیں اج بنگلہ دیش کا ایک ٹکا پاکستان کی دو روپے کے برابر ہیں ۔

مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ملک کے سربراہ ہماری اپنی ہی قوم پر احسانات جتاتے ہیں اور قوم کے ٹیکسوں سے جو کام ہوئے ہیں اس پر اپنی بڑائی بیان کرتے ہیں اور حتی کہ قوم پر خود کو زبردستی نمبر ون منوانے پر تلے ہوئے ہیں تو قوم ایسی ترقی نہیں کرتی اس کے لیے ہمیں علمی فکری اور اخلاقی شعور کو اپنانا ہوگا ۔

آفتاب خٹک رائٹس 


Comments

Popular posts from this blog

لوگ یوم آزادی کو کیوں مناتے ہیں ؟

ایران اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑھتا ہوا تناؤ