سابق وزیراعظم عمران خان کی استقامت
ایک بار کسی نے عظیم باکسر محمد علی سے پوچھا:
" بتاؤ محمد علی کسی بھی سپورٹس مین کیلئے " Skill " زیادہ ضروری ہوتی ہے یا " Will "؟؟
محمد علی نے جواب دیا: " دونوں چیزیں ضروری ہوتی ہیں لیکن "Will" زیادہ ضروری ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر مخالف نے میری ناک پر گھونسا رسید کر دیا, میری skills اس "گھونسے" کو روکنے میں ناکام رہیں اور میں زمین پر گر پڑا تو اس کا مطلب ہے میری " Skill " نے تو مجھے نیچے گرا دیا لیکن اب جو چیز مجھے دوبارہ کھڑا کرے گی وہ میری " Will " ہوگی۔"
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی Skill نے تو نیچے گرا دیا لیکن ان کی Will Power نے انہیں پھر سے مخالفین کے سامنے کھڑا کر دیا ہے۔ وہ اپنی عوام کیساتھ مل کر دوبارہ سے برسرپیکار ہے اور ان شاءاللہ اس بار جیت عمران خان کی ہی ہوگی۔
سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے اوپر درج سینکڑوں مقدمات قائم ہونے کے باوجود بھی استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر کیس کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور اس میں خصوصی داد دینا ان کی لیگل ٹیم کو بھی دینا پڑے گی جو روز نئے نئے مقدمات قائم ہونے کے باوجود بھی ہر کیس میں ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
عمران خان روزانہ کی بنیاد پر درجنوں مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں اور ہر طاقتور کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ ان حربوں سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی ملک چھوڑ کر بھاگیں گے ۔
آفتاب خٹک رائٹس

Comments
Post a Comment