Posts

Showing posts from July, 2023

بنگلہ دیش کی ترقی کا ایک راز

Image
 جی ہاں اپ نے تصویر ملاحظہ کی ہوگی یہ تصویر بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد صاحبہ کی ہے جو کہ اس وقت بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے ۔ مجھے اس بات کا پتہ نہیں لیکن اپ کو یہ بتاؤں کہ بنگلہ دیش ہمیں لات مار کر ازاد ہوا نہ ان کے پاس کوئی ایٹم بم ہے نہ ان کے پاس اعلی سطح کی کوئی انٹیلیجنس ایجنسی ہے نہ ان کے پاس دنیا کا نمبر ون فوج ہے اور نہ ہی ان کی فوجی سربراہ اپنی معیاد سروس بڑھاتے ہیں نہ ان کے پاس کوئی ہینڈسم وزیراعظم ہے اور نہ ہی ان کی وزیراعظم اپنی منصوبوں کا احسان قوم پر جتاتے ہیں نہ ہی یہ امریکہ کی خوشامد کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی جہادی تنظیمیں ہیں لیکن یہ پھر بھی ترقی کر رہے ہیں اج بنگلہ دیش کا ایک ٹکا پاکستان کی دو روپے کے برابر ہیں ۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ملک کے سربراہ ہماری اپنی ہی قوم پر احسانات جتاتے ہیں اور قوم کے ٹیکسوں سے جو کام ہوئے ہیں اس پر اپنی بڑائی بیان کرتے ہیں اور حتی کہ قوم پر خود کو زبردستی نمبر ون منوانے پر تلے ہوئے ہیں تو قوم ایسی ترقی نہیں کرتی اس کے لیے ہمیں علمی فکری اور اخلاقی شعور کو اپنانا ہوگا ۔ آفتاب خٹک رائٹس 

میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا۔ حبیب جالب کی نظم دستور

Image
" حبیب جالب کی نظم " دستور   دیپ جس کا محلات ہی میں جلے چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے وہ جو سائے میں ہر مصلحت کے پلے ایسے دستور کو صبح بے نور کو میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا میں بھی خائف نہیں تختۂ دار سے میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے ظلم کی بات کو جہل کی رات کو میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا پھول شاخوں پہ کھلنے لگے تم کہو جام رندوں کو ملنے لگے تم کہو چاک سینوں کے سلنے لگے تم کہو اس کھلے جھوٹ کو ذہن کی لوٹ کو میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا تم نے لوٹا ہے صدیوں ہمارا سکوں اب نہ ہم پر چلے گا تمہارا فسوں چارہ گر دردمندوں کے بنتے ہو کیوں تم نہیں چارہ گر کوئی مانے مگر میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا

آیک غریب مسلمان درزی کا جنازہ

Image
 ایک غریب درزی کا جنازہ  لکھنو بازار میں ایک غریب درزی کی دکان تھی جو ہر جنازے کے لۓ دکان بند کرتے تھے... لوگوں نے کہا کہ اس سے آپ کے کاروبار کا نقصان ہوگا، کہنے لگا کہ علماء سے سنا ہے کہ جو کسی مسلمان کے جنازے پر جاتا ھے کل اس کے جنازے پر لوگوں کا ہجوم ہوگا...۔ میں غریب ہوں اور نا ہی زیادہ لوگ‏ مجھے جانتے ہیں تو میرے جنازے پر کون آۓ گا... اس لیے ایک تو مسلمان کا حق سمجھ کر پڑھتا ہوں اور دوسرا یہ کہ شاید اس سے ہی اللہ پاک راضی ہو جائیں  اللہ پاک کی شان دیکھیں کہ 1902ء میں مولانا عبد الحئی لکھنوی صاحب کا انتقال ہوا... ریڈیو پر بتلایا گیا، اخبارات میں جنازے کی خبر آگئی.. ‏جنازے کے وقت لاکھوں کا مجمع تھا. پھر بھی بہت سے لوگ انکا جنازہ پڑھے سے محروم رہ گئے  جب جنازہ گاہ میں ان کا جنازہ ختم ہوا تو اسی وقت جنازہ گاہ میں ایک دوسرا جنازہ داخل ہوا. اور اعلان ہوا کہ ایک اور عاجز مسلمان کا پڑھ کر جائیں یہ دوسرا جنازہ اس درزی کا تھا مولانہ کے جنازے کے سب لوگ بڑے بڑے اللہ والے علما کرام سب نے اس درزی کا جنازہ پڑھا جو لوگ رہ گئے تھے وہ بھی اسُمیں شامل ہوگئے اس غریب کا جنازہ تو مول...

سابق وزیراعظم عمران خان کی استقامت

Image
 ‏ایک بار کسی نے عظیم باکسر محمد علی سے پوچھا: " بتاؤ محمد علی کسی بھی سپورٹس مین کیلئے " Skill " زیادہ ضروری ہوتی ہے یا " Will "؟؟ محمد علی نے جواب دیا: " دونوں چیزیں ضروری ہوتی ہیں لیکن "Will" زیادہ ضروری ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر مخالف نے میری ناک پر گھونسا رسید کر دیا, میری skills اس  "گھونسے" کو روکنے میں ناکام رہیں اور میں زمین پر گر پڑا تو اس کا مطلب ہے میری " Skill " نے تو مجھے نیچے گرا دیا لیکن اب جو چیز مجھے دوبارہ کھڑا کرے گی وہ میری " Will " ہوگی۔"  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی Skill نے تو نیچے گرا دیا لیکن ان کی Will Power نے انہیں پھر سے مخالفین کے سامنے کھڑا کر دیا ہے۔ وہ اپنی عوام کیساتھ مل کر دوبارہ سے برسرپیکار ہے اور ان شاءاللہ اس بار جیت عمران خان کی ہی ہوگی۔ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے اوپر درج سینکڑوں مقدمات قائم ہونے کے باوجود بھی استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر کیس کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور اس میں خصوصی داد دینا ان کی لیگل ٹیم کو بھی دینا پڑے گی جو روز نئے نئے مقدمات ق...

مصر کی تاریخ کا پہلا فوجداری مقدمہ

Image
 مصر کی تاریخ کا پہلا فوجداری مقدمہ  ‏مصر کی المنصورہ یونیورسٹی کے فیکلٹی آف آرٹس کے تیسرے سال کا طالب علم محمد عادل اپنی یونیورسٹی فیلو سے شادی کا خواہشمند تھا۔ رشتہ بھیجا تو والدین اور لڑکی نیرہ اشرف کی طرف سے انکار پر اس نے لڑکی کو یونیورسٹی میں  👇 لڑکی کی فوٹو ‏فیکلٹی آف آرٹس کے سامنے چھریاں مار کر قتل کردیا ۔ یہ واحد مقدمہ مصر کی فوجداری عدالت میں 48 گھنٹے چلا اور فیصلہ سنادیا گیا، عادل کو موت کی سزا دی گئی، بعد از اپیل اس کی درخواست مسترد کی گئی۔ چونکہ اس نے عوامی جگہ پر نیرہ اشرف کو چھریاں ماری ‏تھیں۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ اسے اسی جگہ پھانسی دی جائے۔بالآخر محمد عادل کو گزشتہ ماہ المنصورہ یونیورسٹی کے فیکلٹی آرٹس کے قریب بس اسٹاپ جانے والے راستے پر ہی پھانسی دی گئی۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی ہجرت

Image
 حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا تو ذکر ہی کیا ہے بچہ بچہ ان کی بہادری سے واقف اور شجاعت کا معترف ہے اسلام کے شروع میں جب مسلمان سب ہی ضعف کی حالت میں تھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اسلام کی قوت کے واسطے عمر رضی اللہ عنہ کے مسلمان ہونے کی دعا کی جو قبول ہوئی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ کعبہ کے قریب اس وقت تک نماز نہیں پڑھ سکتے تھے جب تک کہ عمر رضی اللہ تعالی عنہ مسلمان نہیں ہوئے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ اول اول ہر شخص نے ہجرت چپ کر کی مگر جب عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے ہجرت کا ارادہ کیا تو تلوار گلے میں ڈالی کمان ہاتھ ملی اور بہت سے تیر ساتھ لیے اول مسجد میں گئے طواف اطمینان سے کیا پھر نہایت اطمینان سے نماز پڑھی اس کے بعد کفار کے مجموع میں  گئے اور فرمایا کہ جس کا یہ دل چاہے کہ اس کی ماں اس کو روئے اس کی بیوی رانڈ ہو اس کے بچے یتیم ہو وہ مکہ سے باہر ا کر میرا مقابلہ کرے یہ الگ الگ جماعتوں کو سنا کر تشریف لے گئے کسی ایک شخص کی بھی ہمت نہ پڑی کہ پیچھا کرتا۔ (حکایت صحابہ ، باب ہفتم ، قصہ 10) یہ تھی عظیم صحابی خلیفہ دوم امیر المو...

Boycott Swedish Brands

Image
 سویڈش برانڈز کا بائکاٹ ۔ ایک مسلمان کی غیرت کا تقاضا یہ ہے کہ جب کوئی آپ کی دین پر حملے کرے تو مسلمان کی ایمانی غیرت جاگ کر اپنی دین کا ایسا دفاع کرے کا اپنی تن من ، جان مال ، اپنی اولاد تک کو مبارک دین پر قربان کرنے کے لیے تیار ہو جائے اور یہ کوئی کسی پر احسان کرنے والی بات نہیں بلکہ بحثیت مسلمان یہ ہمارا اولین فریضہ ہے کہ اللہ اور اللّٰہ کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپنا جان مال قربان کریں ۔ جب ہم اپنے ایمان کی تجدید کرتے ہیں تو ہم اللّٰہ کے ساتھ وعدہ کرتے ہیں کہ اللّٰہ میں آپ پر ایمان لاتا ہوں ، ایمان کی تجدید کے لیے نیچے تصویر میں درج ایمان مفصل کو بمعہ ترجمہ پڑھ کر ایمان کی تجدید کریں ہمارا دین ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی دین کا دفاع کریں جس طرح سویڈش حکومت نے سرکاری سطح پر قران مجید کی بے حرمتی کی ہے یہ تمام عالم اسلام پر ایک سوالیہ نشان کھڑا کرتی ہیں کہ کیا اج ہم اتنے کمزور ہو گئے ہیں کہ قران کریم کی بے حرمتی کرنے والے کھلے دندناتے پھر رہے ہیں اور ہم سوائے مذمت کے کچھ بھی نہیں کر پا رہے اگر اج مسلمان قران کریم کی بے حرمتی کرنے والے اصل مجرموں کو کفر کردار تک پ...

مولانا رومی رح کی ایک مختصر حکایت

Image
 مولانا رومی رح کی ایک مختصر حکایت  مولانا رومی ایک حکایت لکھتے ہیں کہ سلیمان علیہ السلام کے دور اک شکاری نے نر کبوتر کا شکار کیا جس پر مادہ کبوتر نے انصاف کے لیے حضرت سلمان علیہ السلام کے دربار میں حاضر ہو کر شکاری کے خلاف شکایت کی۔ سلمان علیہ السلام نے شکاری کو بلایا اور پوچھا کہ نر کبوتر کو تم نے کیوں مارا ہے؟ جواب میں شکاری نے کہا اے اللہ کے پیغمبر علیہ السلام کبوتر حلال ہے، اور ہمیں حلال شکار کی اجازت ہے تب میں نے یہ شکار کیا، اس میں غلط کیا ہے۔ شکاری کی بات سننے کے بعد کبوتر نے سلمان علیہ السلام سے عرض کی، اے اللہ کے پیغمبر علیہ السلام مجھے اس پر اعتراض نہیں کہ اس نے میرے نر کبوتر کا شکار کیا، بلکہ اعتراض اس کی دھوکے بازی پر ہے کہ یہ شکاری کے لباس کے بجائے عام لباس میں آیا، اگر یہ شکاری کے لباس میں آتا تو ہم اپنی حفاظت کر سکتے تھے، لہذا اس نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا اس لیے اسے سزا ہونی چاہیے۔ ٹھیک اسی طرح ہمیں بھی اس پیلی پگڑی والے مولوی کے کردار پر کوئی اعتراض نہیں، بیشک یہ چوروں کا دفاع کرتا رہے، بیشک یہ وزارتوں کے لیے در در بھٹکتا رہے، بیشک یہ اسلام مخالف بلوں کی حمایت ک...

فیس بُک اور واٹس ایپ کے فائدے Correct Uses of Facebook and WhatsApp

Image
 فیس بُک اور واٹس ایپ کے فائدے ۔ ہماری آج کی موضوع سوشل میڈیا کے فوائد پر ہیں کہ کیسے ہم سوشل میڈیا کو استعمال کر کے اس سے فائدے حاصل کر رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا دور حاضر کی ایک حقیقت ہے اور ہم کیسے اس دور میں سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کر کے اس سے بے شمار فوائد حاصل کر رہیں ہیں ۔ ویسے تو سوشل میڈیا کے بہت سارے پلیٹ فارم ہے لیکن آج ہم چند مشہور پلیٹ فارم کے بارے میں بات کریں گے اور اس کی مثبت استعمال پر روشنی ڈالیں گے ۔ 1: واٹس ایپ  آج ہم اس بارے میں بالکل بات نہیں کریں گے کہ واٹس ایپ کب کس نے اور کیوں ایجاد کیا ہے آج ہم صرف واٹس ایپ کی چند مثبت پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے  واٹس ایپ دور حاضر کا ایک ایسا فیچر ہے جس نے فاصلوں اور گھنٹوں سفر کو ختم کر کے دنیا اور معاشرے کو آپس میں جوڑ کے رکھا ہوا ہے واٹس ایپ کمیونیکیشن کرنے کا تیز ترین ذریعہ ہے اور واٹس ایپ نے ہمارے معاشرے کو آپس میں اپنی تیز ترین سروس ہونے کی وجہ سے جوڑ کے رکھا ہوا ہے ۔ واٹس ایپ ہماری روزمرہ کی زندگی میں آکسیجن جیسی اہمیت اختیار کر چکا ہے سوشل میڈیا کے میدان میں کیونکہ اگر ہم دیکھیں تو بڑے دفتروں سے لے کر چھوٹے چھ...